ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا تحصیل آفس کا اچانک دورہ، عوامی سہولیات کا جائزہ

18

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 14 اکتوبر 2025:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بدینی نے اسسٹنٹ کمشنر (صدر) حمزہ انجم کے ہمراہ تحصیل آفس کوئٹہ کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے ریکارڈ روم، پٹواری خانہ، تحصیلدار آفس، عدالت اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود شہریوں کے مسائل سنے۔ انہوں نے فوری ہدایات جاری کیں کہ عوامی خدمات میں شفافیت، کارکردگی اور سہولت کو یقینی بنایا جائے۔

Comments are closed.