گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس، شہر میں پانی کے بحران میں نمایاں کمی

18

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

گوادر، 14 اکتوبر 2025:
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمان خان کی ہدایت پر چیف انجینئر حاجی سید محمد کی زیر صدارت پانی کی فراہمی کی صورتحال پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹی ایم سی چیئرمین مجید جوہر، کونسلرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

چیف انجینئر نے بتایا کہ گوادر کو یومیہ 28 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے جو تین ذرائع — شادی کور ڈیم، میرانی ڈیم (ٹینکرز کے ذریعے) اور جی پی اے ڈیسالینیشن پلانٹ — سے حاصل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند علاقوں میں پائپ لائن کی تکنیکی خرابیاں ہیں مگر جی ڈی اے اور پی ایچ ای ٹیمیں ان کی فوری مرمت میں مصروف ہیں۔ واٹر کرائسس مینجمنٹ سیل فعال کر دیا گیا ہے جہاں انجینئرز اور مشینری ہمہ وقت موجود ہے۔

گھریلو کنکشن TTC کالونی سے شروع کیے جا چکے ہیں، جبکہ غیرقانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔ اجلاس میں شرکاء نے بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور اتفاق کیا کہ جی ڈی اے، پی ایچ ای، ضلعی انتظامیہ، جی پی اے اور عوامی نمائندے باہمی تعاون سے پانی کی فراہمی کو پائیدار بنائیں گے۔

Comments are closed.