لورالائی میں زیتون کی کاشت کے منصوبوں پر مشاورت، کمشنر اور سردار سکندر حیات جوگیزئی کی ملاقات

17

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

لورالائی، 14 اکتوبر 2025:
سینئر سیاسی و سماجی رہنما سردار سکندر حیات جوگیزئی نے قبائلی شخصیت محمد اعظم سگرول کے ہمراہ کمشنر لورالائی ولی محمد بدینی سے ملاقات کی، جس میں زراعتی ترقی اور زیتون کی کاشت کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سردار جوگیزئی نے کہا کہ لورالائی کا موسم زیتون کی پیداوار کے لیے مثالی ہے۔ انہوں نے جدید آئل پروسیسنگ یونٹس کے قیام پر زور دیا تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور مقامی معیشت مضبوط ہو۔

کمشنر بدینی نے یقین دلایا کہ انتظامیہ پائیدار ترقی اور عوامی بہبود کے منصوبوں کی مکمل معاونت کرے گی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

Comments are closed.