یو این ایچ سی آر وفد کی کمشنر لورالائی سے ملاقات، مہاجرین کی فلاحی سرگرمیوں پر گفتگو
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لورالائی، 14 اکتوبر 2025:
یو این ایچ سی آر کے اعلیٰ سطحی وفد نے کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بدینی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مہاجرین کی تعلیم، صحت اور روزگار سے متعلق اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وفد میں محمود خان (فیلڈ آفس لورالائی)، ثریا فواد، شازیہ امان، عالمگیر ترین، غلام جیلانی (کوئٹہ آفس) اور تعلیمی شراکت دار فتح محمد و حمایرہ گل شامل تھے۔
کمشنر بدینی نے کہا کہ مہاجرین کی تعلیم و صحت حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بلوچستان حکومت مہاجرین کی فلاح کے لیے یو این ایچ سی آر سے مکمل تعاون کرے گی۔
دونوں فریقین نے آئی ایف آر پی-3 پروگرام کی کارکردگی، مشکلات اور مستقبل کے اہداف کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے ضلعی انتظامیہ اور محکموں کو ہدایت کی کہ یو این ایچ سی آر سے قریبی رابطہ رکھ کر فیلڈ ورک کو مؤثر بنایا جائے۔
Comments are closed.