چیف انسپکٹر آف مائنز نے مش میں حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی پر دو کوئلہ کانیں بند کروا دیں

17

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

مش، 14 اکتوبر 2025:
چیف انسپکٹر آف مائنز بلوچستان سید رفیع اللہ شاہ نے مش کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہوں نے مائنز آفس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مزدوروں کی سلامتی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے سیفٹی ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت کی جس میں 80 سے زائد مزدوروں نے شرکت کی۔ تربیت میں حفاظتی اقدامات، آلات کے درست استعمال اور حادثات سے بچاؤ پر عملی رہنمائی فراہم کی گئی۔

ورکشاپ میں اسسٹنٹ مائنز انسپکٹر غلام قادر مری، الیکٹرک انسپکٹر محمد عارف عمرانی اور ریسکیو ممبر محمد حنیف ستک زئی نے معاونت کی۔

سید رفیع اللہ شاہ نے کہا کہ حفاظتی تربیت مزدوروں کی زندگیاں بچاتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی کوئلہ کان کو حفاظتی اصولوں کے بغیر کام کی اجازت نہ دی جائے۔

بعد ازاں انہوں نے مقصود کول کمپنی اور مولابخش کول کمپنی کا معائنہ کیا اور حفاظتی انتظامات ناکافی ہونے پر فوری بندش کے احکامات جاری کیے۔ دورے کے اختتام پر انسپکٹر قربان علی عمرانی نے چیف انسپکٹر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Comments are closed.