بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 26 لاکھ بچے حفاظتی قطرے پئیں گے

17

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 14 اکتوبر —
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کے تمام 36 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا۔ مہم کے دوران 26 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے سماجی پیغام میں کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے والدین، اساتذہ، علمائے کرام اور عوام سب کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سال بلوچستان سے کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا، جو حکومتی سنجیدگی اور فیلڈ ٹیموں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

Comments are closed.