وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سوئی ماسٹر پلان کا جائزہ اجلاس

11

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 14 اکتوبر —
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) اور سوئی ماسٹر پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایم ڈی پی پی ایل سکندر علی میمن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل صوبے کے عوام کی امانت ہیں، لہٰذا ان کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مفاہمتی یادداشتوں پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور عوامی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سوئی ماسٹر پلان سے علاقے میں ترقی، روزگار اور توانائی کے منصوبے وسعت اختیار کریں گے۔

Comments are closed.