منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا اعلان

12

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 14 اکتوبر —
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی کو بھی منشیات یا پوست کی کاشت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سماجی رابطوں پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے زہرِ قاتل ہے۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ اور ان کی ٹیم کو منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی پر سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان منشیات کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ منشیات کی پیداوار، فروخت اور استعمال کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔

Comments are closed.