وزیر اعلیٰ بلوچستان کا یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ

13

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 14 اکتوبر —

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، سیکرٹری لیبر نیاز احمد نچاری، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، ایم ڈی بی ٹوٹا طارق جاوید مینگل اور دیگر حکام شریک تھے۔

اجلاس میں بھرتیوں میں تاخیر، نوجوانوں کی بیرونِ ملک تعیناتی، اور تربیتی پروگراموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے پروگرام کی سست رفتاری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لیے یہ منصوبہ نہایت اہم ہے اور تاخیر ناقابلِ برداشت ہے۔

انہوں نے اداروں کو ہدایت دی کہ بھرتی و تربیت کے عمل میں تیزی لائی جائے اور بین الاقوامی کنسلٹنٹس کو شفافیت یقینی بنانے کے لیے شامل کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر خود مختار دیکھنا چاہتی ہے تاکہ وہ نہ صرف بیرونِ ملک بلکہ صوبے کی معیشت میں بھی فعال کردار ادا کریں۔

Comments are closed.