وزیر اعلیٰ کا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آرز واپس لینے کا حکم

16

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 14 اکتوبر —
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اور دیگر کے خلاف ژوب میں درج ایف آئی آرز واپس لینے کا حکم دیا۔

یہ فیصلہ صوبائی صدر نصراللہ زری سے ملاقات کے بعد کیا گیا جنہوں نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ پارٹی رہنماؤں کے خلاف اجازت نامے (NOC) کے بغیر مقدمات درج کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ایسے مقدمات فوری طور پر قانونی تقاضوں کے مطابق ختم کیے جائیں۔

Comments are closed.