تعلیمی اصلاحات سے بلوچستان میں ہزاروں بچے دوبارہ اسکولوں کی جانب راغب
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 14 اکتوبر —
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت وزیر تعلیم راحیلہ حامد خان درانی کی قیادت میں تعلیمی اصلاحات کے ثمرات نمایاں ہونے لگے۔ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں بند اسکولوں کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے اور ہزاروں بچے ایک بار پھر تعلیم کی جانب لوٹ آئے ہیں۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ جدید حاضری نظام، انفراسٹرکچر کی بہتری، اسمارٹ کلاس رومز، اور بچیوں کے اسکولوں میں اضافہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم باشعور اور ترقی یافتہ بلوچستان کی بنیاد ہے۔
Comments are closed.