ایف سی کے پی نارتھ کی دیر میں دھماکہ خیز مواد سے تحفظ کیلئے آگاہی مہم

ضلعی انتظامیہ اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے اشتراک سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کا اقدام

15

دیر، 9 اکتوبر 2025:
ایف سی کے پی نارتھ کے زیرِ اہتمام ضلعی انتظامیہ اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی لوئر دیر کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی اسکول شاہی میں دھماکہ خیز مواد اور دیسی ساختہ بموں (IEDs) سے تحفظ کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔

اس مہم کا مقصد عوام میں دھماکہ خیز مواد کی باقیات اور خطرناک اشیاء سے بچاؤ کے شعور کو فروغ دینا اور شہریوں کو ان مہلک خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا۔

ماہرین نے شرکاء کو دھماکہ خیز مواد کی پہچان، علامات، اور بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
سیشن میں طلباء، اساتذہ، مقامی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے عوامی شعور اور دلچسپی کا اظہار ہوا۔

شرکاء میں معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے گئے تاکہ آگاہی کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ عام کیا جا سکے۔
بچوں کو خصوصی ہدایت دی گئی کہ کسی بھی مشکوک شے کو ہرگز نہ چھوئیں اور فوری طور پر کسی بڑے یا متعلقہ ادارے کو اطلاع دیں۔

عوام نے ایف سی کے پی نارتھ کی اس آگاہی مہم کو بھرپور سراہا اور پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
علاقے کے عمائدین کا کہنا تھا کہ ایسی آگاہی مہمات نہ صرف انسانی جانوں کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوتی ہیں بلکہ ایک پرامن اور محفوظ معاشرے کے قیام میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

Comments are closed.