اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی — فیض آباد کے اطراف متبادل روٹس کا اعلان

16

اسلام آباد (پریس ریلیز) 10 اکتوبر 2025:
اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی سہولت اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فیض آباد ایریا میں ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق فیض آباد کے اطراف میں قانون و امن کے حوالے سے انتظامات کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اگلے حکم تک بند رہے گا۔

چھوٹی گاڑیوں کے لیے فیض آباد کے اطراف مختلف مقامات پر ڈائیورشنز لگائی گئی ہیں۔
راول ڈیم چوک، گارڈن فلائی اوور، کھنہ پل، نائنتھ ایونیو، زیرو پوائنٹ اور کورال سے آنے جانے والے شہریوں کے لیے متبادل روٹس مہیا کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے مسافروں کو سری نگر ہائی وے، پارک روڈ، لہتراڑ روڈ اور کشمیر چوک کے راستے سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن یا ایف ایم 92.4 سے تازہ ترین ٹریفک اپڈیٹس حاصل کریں۔

Comments are closed.