نصیرآباد: قومی شاہراہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

12

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ کی نگرانی میں ربیع کینال کے مقام پر سندھ بلوچستان قومی شاہراہ سے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔
تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں اور دکانداروں کو مستقبل میں تجاوزات قائم نہ کرنے کی سخت ہدایت جاری کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوامی سہولت کے لیے یہ آپریشن جاری رہیں گے اور کسی بھی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی ہوگی

Comments are closed.