اُوستہ محمد: قتل کے مقدمات میں ملوث اشتہاری گرفتار

15

اُوستہ محمد: قتل کے مقدمات میں ملوث اشتہاری گرفتارایس پی اُوستہ محمد غلام حسین باجوئی کی ہدایت اور ڈی ایس پی محمد داؤد کھوسہ کی نگرانی میں پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری و روپوش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر اُوستہ محمد سکندر علی لہڑی نے کارروائی کے دوران 24 سال سے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم سوہنا خان ولد محمد اکبر عرف اکن چانڈیہ کو گرفتار کیا، جو ایف آئی آر نمبر 163/2001 بجرم 302-34 پی پی سی میں مطلوب تھا۔

اسی طرح تھانہ سٹی اُوستہ محمد کی ٹیم نے دو روپوش ملزمان نظام الدین ولد نذیر بلیدی اور محمد سلیم ولد رحم حسین بلیدی کو گرفتار کیا، جو مختلف لڑائی جھگڑوں اور زخمی کرنے کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں تسلسل سے جاری رہیں گی۔

Comments are closed.