لورالائی میں بی ایچ یو سرغنڈ کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ
لورالائی، 9 اکتوبر 2025: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحلیم اتمانخیل نے بیسک ہیلتھ یونٹ سرغنڈ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران مرکز مکمل فعال پایا گیا، عملے نے طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کی تعداد پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈاکٹر اتمانخیل نے کہا کہ عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور ایسے فعال مراکز صحت دیہی عوام کے لیے خوش آئند ہیں۔ انہوں نے عملے کی موجودگی اور خدمات کو بھی سراہا۔
Comments are closed.