کیمیکل زدہ دودھ کے حوالے سے فوری تحقیقات، عوام کی صحت اولین ترجیح

18

کوئٹہ، 9 اکتوبر 2025: صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے پنجاب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں، بشمول کنگری، رکنی اور لورالائی، مبینہ طور پر کیمیکل زدہ دودھ کی سپلائی کے حوالے سے فوری نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت اور خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ متعلقہ افسران کو شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت دی گئی، اور اگر کسی فرد یا کمپنی کے خلاف ثبوت ملے تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، اور حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے تاکہ شہری محفوظ اور معیاری خوراک حاصل کر سکیں۔

Comments are closed.