لورالائی میں نئے میڈیکل اسٹور کا افتتاح، صحت کے شعبے میں اصلاحات جاری

16

لورالائی، 9 اکتوبر 2025: رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتما نخیل نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں نئے من دوایات اسٹور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسپتال کے تمام ڈاکٹرز اور حکام موجود تھے اور صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔

ایم پی اے نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے اور دور دراز علاقوں میں بھی جدید طبی سہولیات کو فعال بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں موجود ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات قابلِ ستائش ہیں اور ان کی محنت عوام کے لیے مفید ہے۔ مزید کہا گیا کہ بلوچستان میں صحت کے شعبے کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو معیاری علاج فراہم کیا جا سکے۔

Comments are closed.