جعفر ایکسپریس پر حملہ، چار مسافر زخمی — چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

21

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)
پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس پر شکارپور کے قریب سلطان کورٹ ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں چار مسافر معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور ریلوے ٹریک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور محرکات کا تعین کیا جا سکے۔

Comments are closed.