خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی اور ڈائریکٹر صدیق انجم کی گرفتاری کا امکان
ذیلی سرخی:
ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم اسلام آباد سے پشاور پہنچ گئی، گرفتاری کے تمام انتظامات مکمل — مقدمات میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل
پشاور (رپورٹ: ایم۔الیاس ملاخیل):
خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن صدیق انجم کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ایک خصوصی ٹیم اسلام آباد سے گرفتاری کے پروانے کے ساتھ پشاور پہنچ گئی ہے، اور دونوں اعلیٰ عہدے داروں کی گرفتاری کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مصدق عباسی اور صدیق انجم کے خلاف تھانہ شاہ پور اور تھانہ شرقی پشاور میں مقدمات درج ہیں، جن میں پیکا ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ دونوں عہدیداران کے وارنٹِ گرفتاری بھی جاری ہو چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم کسی بھی وقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں افسران کو حراست میں لے سکتی ہے، جبکہ پشاور میں متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے الرٹ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب حکومتی و قانونی حلقوں میں ان ممکنہ گرفتاریوں کے سیاسی و انتظامی اثرات پر تبصرے جاری ہیں۔ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ تمام قانونی تقاضوں کے مطابق اپنا مؤقف پیش کریں گے اور ہر قسم کی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Comments are closed.