ٹھٹہ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری
ڈسٹرکٹ ٹھٹہ
مورخہ: 6 اکتوبر 2025
پریس ریلیز —
ٹھٹہ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری
ٹھٹہ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ مہم جاری ہے۔
کارروائی کے دوران متعدد مشکوک افراد کو جدید سرچ ڈیوائسز کے ذریعے چیک کیا گیا، جبکہ موٹر سائیکلوں، رکشوں، مسافر وینوں، بسوں اور دیگر گاڑیوں کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس دوران متعدد گاڑیوں سے فینسی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ گلاسز بھی اتارے گئے۔
تمام ایس ڈی پی اوز نے اپنے متعلقہ علاقوں میں ایس ایچ اوز کے ہمراہ سنیپ چیکنگ کی نگرانی کی، جبکہ پولیس کی جانب سے شہر کے اہم داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس کے مطابق سنیپ چیکنگ کا مقصد ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔
Comments are closed.