فلسطین میں امن کے قیام کی حمایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ/ عسکر انٹرنیشنل ڈیسک)– وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے ہیں اور پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ حماس کے مثبت بیان سے امن کے قیام کا موقع پیدا ہوا ہے، جسے ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے۔ وزیراعظم نے مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں اور حقیقی امن قائم کرنے کے لیے تعاون کریں۔
Comments are closed.