ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمٰن قمبرانی کا اداروں کا تفصیلی دورہ، شہری سہولیات بہتر بنانے کے اقدامات

17

کوئٹہ، 1 اکتوبر:
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمٰن قمبرانی نے ڈسٹرکٹ کونسل دفتر، فائر اسٹیشنز اور بیسک ہیلتھ یونٹس کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے اور شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کے انضمام کے بعد ادارے کے وسائل کو جدید تقاضوں کے مطابق استعمال میں لایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے۔
ایڈمنسٹریٹر نے علمدار روڈ اور بلوچی اسٹریٹ پر قائم بیسک ہیلتھ یونٹس کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ بنیادی صحت کی سہولیات شہریوں کا بنیادی حق ہیں اور ان کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ شہری فلاح و بہبود کے منصوبوں کو نئی جہت دے رہی ہے۔

Comments are closed.