ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا گورنمنٹ اسپیشل بوائز ہائی اسکول کا اچانک دورہ، تعلیمی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

16

کوئٹہ، 1 اکتوبر:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے گورنمنٹ اسپیشل بوائز ہائی اسکول کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے پرنسپل سے ملاقات کی، اساتذہ و دیگر اسٹاف کی حاضری چیک کی اور کلاس رومز، لیبارٹری، لائبریری، اسپورٹس کمپلیکس سمیت دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل اور غیر نصابی سرگرمیاں بھی شخصیت نکھارنے کے لیے ضروری ہیں۔ اسکول انتظامیہ کے پیش کردہ مسائل بالخصوص تجاوزات، پانی اور بجلی کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Comments are closed.