عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے، مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں: صوبائی وزیر خوراک بلوچستان حاجی نور محمد دمڑ

16

کوئٹہ، 1 اکتوبر — صوبائی وزیر خوراک بلوچستان حاجی نور محمد دمڑ سے زیارت، ہرنائی اور سنجاوی کے نمائندوں نے ان کے آفس سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نمائندوں نے اپنے اپنے علاقوں کے عوامی مسائل اور ضروریات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر خوراک نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا مشن اور عوامی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا جا رہا ہے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے اپنے علاقے کے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

صوبائی وزیر نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور کسی کو مایوس نہیں کیا جائے گا۔

Comments are closed.