سبی میں بی ایس ڈی آئی کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، عوام کو پینے کا صاف پانی اور تفریحی سہولیات فراہم

18

سبی، 1 اکتوبر:
کمانڈنٹ سبی سکاوٹس اور ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو   کے تحت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبے عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں میں منظور کیے گئے تھے اور غیر معمولی تیزی سے مکمل کر لیے گئے۔
افتتاح کیے گئے منصوبوں میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری کالج سے منسلک اسکول کی سولرائزیشن، جیل روڈ اور لونی روڈ پر پینے کے صاف پانی کے لیے فلٹریشن پلانٹس، جبکہ پبلک پارک سبی میں بچوں کے جھولے، سولر لائٹس، کیفیٹریہ اور واٹر چینل شامل ہیں۔
کمانڈنٹ سبی سکاوٹس نے کہا کہ منصوبوں کی دیکھ بھال متعلقہ محکمے ذمہ داری سے کریں تاکہ عوام کو دیرپا فائدہ پہنچے۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ باقی ماندہ منصوبوں پر بھی جلد کام مکمل کیا جائے گا۔
افتتاح کے موقع پر عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل طویل عرصے بعد سنجیدگی سے حل کیے گئے ہیں۔

Comments are closed.