لورالائی میں محکمہ ایکسائز اور متعلقہ اداروں کی مشترکہ کارروائیاں، 13 ایکڑ رقبہ منشیات کی کاشت سے پاک

16

لورالائی، 1 اکتوبر:
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر اداروں نے لورالائی میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات کی کاشت کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق گندہ غوڑی کے علاقے میں 3 ایکڑ، جبکہ سرکی جنگل اور فتح خان قلعہ میں 10 ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی غیر قانونی بنگ (چرس) کی فصلیں تلف کر دی گئیں۔
اس طرح مجموعی طور پر 13 ایکڑ اراضی کو منشیات کی کاشت سے پاک کر دیا گیا ہے۔
محکمہ ایکسائز نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور یہ آپریشنز تسلسل سے جاری رہیں گے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ناسور کی نشاندہی اور خاتمے میں تعاون کریں تاکہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ بنایا جا سکے۔

Comments are closed.