وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی نواب شاہ آمد، صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے والدہ کے انتقال پر تعزیت
نواب شاہ، 1 اکتوبر:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کے روز صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی سانحہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء میر محمد صادق عمرانی، میر عاصم کرد گیلو اور مشیر برائے بلدیات نوابزادہ بابا امیر حمزہ زہری بھی موجود تھے۔
Comments are closed.