بلاول کا پارٹی کے بانی کارکن الطاف کیڑی کے انتقال پر اظہار افسوس

0

پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے بانی کارکن الطاف کیڑی کے انتقال پردکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

میڈیا سیل بلاول ہائو س کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے لٸےصبر جمیل کی دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم الطاف کیڑی پارٹی کے مخلص اور ایک ثابت قدم جیالے تھے،دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ جیالے الطاف کیڑی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.