چین کی چھتری تلے انٹرا افغان مذاکرات قبول ہیں، امریکا

0 30

واشنگٹن: امریکا نے افغان حکام اور طالبان کے مابین نئے مذاکرات شروع کرنے سے متعلق چین کی پیشکش قبول کرلی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان امن عمل کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغانستان کے صدر اشرف غنی اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات کرنے کے بعد پاکستان میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔زلمے خلیل زاد کی افغان حکام سے ملاقات کو نئی سیاسی تبدیلی کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے کیونکہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کردیے تھے۔واضح رہے کہ افغان امن عمل میں امریکا اور طالبان کے وفود کے مابین متعدد ملاقاتوں کے بعد معاہدے کے نکات کو حتمی شکل دی جاچکی تھی لیکن محض معاہدے پر دستخط سے پہلے افغانستان میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان سے تمام مذاکرات کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔اس سلسلے میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی افغان صدر اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا کہ امریکی صدر ایک مرتبہ پھر منسوخ کیے گئے مذاکرات کا عمل شروع کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔گزشتہ ہفتے ماسکو میں زلمے خلیل زاد نے چین، روس اور پاکستان کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مذکورہ ملاقات کے بعد اب امریکا کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ چاروں ممالک نے بیجنگ میں اگلے انٹرا افغان اجلاس پر چینی تجویز کی حمایت کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ انٹرا افغان اجلاس میں متعدد سیاسی رہنما شریک ہوں گے جن میں افغان حکومت کے حکام، رہنما اور طالبان شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.