عراق ، سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ، 13افراد جاں بحق، 865زخمی
بغداد: عراق کے شہر کربلا میں مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 13 افرادجاں بحق جب کہ 865 زخمی ہوگئے،فورسز نے اسکول اور یونی ورسٹی کے طالب علموں پر آنسو گیس کے شیل بھی برسائے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شہر کربلا میں سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد ہلاک جب کہ 865 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔عراقی میڈیا کے مطابق مظاہرین گزشتہ 4 دنوں سے وزیراعظم عدیل عبدل مہدی کی حکومت اور اتحادیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کرپٹ اور مسائل سے لاعلم ہے، سیکیورٹی فورسز نے اسکول اور یونی ورسٹی کے طالب علموں پر آنسو گیس کے شیل بھی برسائے گئے۔واضح رہے کہ اکتوبر سے شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں اور سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 250 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔