ایمن خان کی فٹنس اور بدلے ہوئے انداز نے مداحوں کو متوجہ کرلیا

0

پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایمن خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ فیشن ویک میں ان کی شرکت کے دوران سامنے آنے والے انداز اور فٹنس کو مداحوں نے خاص طور پر سراہا ہے۔

ایمن خان نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا تھا۔ مختلف ڈراموں میں کام کرنے کے بعد انہیں مرکزی کرداروں میں بھی دیکھا گیا، تاہم ڈراما سیریل ’باندی‘ کے بعد سے انہوں نے اداکاری سے وقفہ لے رکھا ہے۔ اس دوران وہ تین بیٹیوں کی والدہ بھی بن چکی ہیں۔

حال ہی میں ایک فیشن ویک کی تقریب میں ایمن خان سنہری رنگ کے خوب صورت گاؤن میں دکھائی دیں۔ ان کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے ان کی شخصیت میں آنے والی تبدیلی پر تبصرے کیے۔ خاص طور پر اس بات کا ذکر کیا گیا کہ انہوں نے تقریباً ایک سال قبل اپنی بیٹی نیمل کو جنم دیا تھا، لیکن اب وہ پہلے سے مختلف اور فٹ نظر آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایمن خان کے نئے لُک اور فٹنس کو پسند کیا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.