قومی ویمنز ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو 15رنز سے شکست دیدی،پاکستان کو 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل

0 31

لاہور: قومی ویمنز ٹیم نے3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو 15رنز سے شکست دیکر سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ بنگلہ دیش ویمز ٹیم 168رنز ہدف کے تعاقب میںمقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 152رنز ہی بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے سپنر سعدیہ اقبال نے 19رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف70، جویریہ خان 52 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈدیا گیا۔پیر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان سلمہ خاتون نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 35کے مجموعی اسکور پر اس وقت گری جب سدرہ امین 19رنز بنا کر آئوٹ ہوگئیں۔ دوسری وکٹ کے لیے کپتان بسمعہ معروف اور اوپنر جویریہ خان کے درمیان95رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ کپتان قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بسمعہ معروف نے 50گیندوں پر 70رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بسمعہ معروف کے انٹرنیشنل کیرئیر کی بہترین اننگز میں 9چوکے اور 1چھکا شامل تھا۔ جویریہ خان 44گیندوں پر 52رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں۔ پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 167رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے میڈیم پیسر جہاں آرا عالم نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ 168رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی ابتدائی 3وکٹیں محض 25رنز پر گرگئیں۔ چوتھی وکٹ کے لیے مڈل آرڈر بیٹر سنجیدہ اسلام نے نگار سلطانہ کے ہمراہ 57رنز کی شراکت قائم کی۔ سنجید ہ اسلام 45اور نگار سلطانہ 21رنز پر ہمت ہارگئیں۔ اختتامی اوورز میں فرغانہ حق نے جارحانہ اننگز کھیلی تاہم و ہ بھی 19گیندوں پر 30رنز بنا کر آئوٹ ہوگئیں۔ بنگلہ دیش کی ویمز ٹیم مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 152رنز ہی بناسکی۔ قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دوسرا بین الاقوامی میچ کھیلنے والی اسپنر سعدیہ اقبال نے 19رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔ ڈیانا بیگ، انعم امین اور ثنا میر نے 1،1وکٹ حاصل کی۔قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.