نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے “ریزیلیئنٹ پاکستان” کتاب کی مصنفہ حیا فاطمہ سہگل کی ملاقات
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے “ریزیلیئنٹ پاکستان” کتاب کی مصنفہ حیا فاطمہ سہگل نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے بدھ کو اس حوالے سے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کی۔
مذکورہ مصنفہ کی یہ کتاب ان کے مضامین اور فیچرز کا مجموعہ ہے جس میں ان لوگوں کے لیے کتاب کا ایک حصہ مختص کیا گیا ہے جنہوں نے ملک کی خدمت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں۔ کتاب میں ثقافتی مسائل، انتہا پسندی سے نمٹنے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔