یوم قائد اعظم،ہمدرد یونیورسٹی نے کرکٹ اور فٹ بال میچوں میں کامیابی حاصل کرلی

0 5

ہمدرد یونیورسٹی کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کے حوالے سے ہمدرد یونیورسٹی اور سر سید یونیورسٹی کے درمیان کرکٹ اور فٹ بال میچز کھیلے گئے۔دونوں میچز میں ہمدرد یونیورسٹی نے کامیابی حاصل کی کرکٹ میچ چھ وکٹ سے جیتا جبکہ فٹ بال میچ میں ہمدر یونیورسٹی3 اور سر سید یونیورسٹی نے2 گول اسکورکئے۔

ہمدرد یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے جانب سے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ محسن یوسف زئی، مینجر حمزہ یامین، سپورٹ آفیسرمحمد اسماعیل، عبدالسلام، میڈم حدیقہ اور میڈم روباب جبکہ سر سید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مبشر مختار، آصف ظہیر، اقبال شیخ اور نور بخش نے شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.