یورپ میں بھارتیوں نے بھی مودی کا بیانیہ مسترد کر دیا
برسلز : یورپ میں بھارتیوں نے بھی نریندر مودی کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کا بیانیہ دنیا میں بری طرح پٹنے لگا ،نام نہاد ممبئی حملوں پر پراپیگنڈا کرنے کیلئے بھارتی حکومت کے کروڑوں روپے کے اخراجات بھی کام نہ آئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارت کئی ماہ کی تیاری کے بعد یورپی پارلیمنٹ کے سامنے صرف 12 افراد کو ہی نکال سکا۔ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے چیئرمین پرویز اقبال لوہسر کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کا بیانیہ فلاپ ہوگیا، کلبوشن اور ابھی نندن بھارتی دہشت گرد تھے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 70ہزار جانیں قربان کیں۔
یاد رہے کہ 10 دہشت گردوں نے 26 نومبر 2008 کو ممبئی میں متعدد مقامات پر حملے کیے تھے جن میں 166 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے جبکہ بھارت کی جانب سے ان حملوں کا بھونڈا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا جس کو حکومت پاکستان کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔