مودی کا نیا ڈراما؛ 33 سال قبل فوت ہونے والے سوامی سے اے آئی گفتگو؛ ویڈیو وائرل
بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی کی 33 سال قبل وفات پانے والے روحانی پیشوا سوامی چنمیانند کے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ہولوگرام سے گفتگو کو سوشل میڈیا پر نیا تماشہ قرار دیا جا رہا ہے۔
بی بی سی اردو کے مطابق نئی دہلی میں چنمیا امرت مہوتسو عالمی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر مودی نے فوت شدہ سوامی کے ہولوگرام سے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے لیے آشیرباد مانگا۔ جواب میں ڈیجیٹل کردار نے کہا کہ بھارت مودی کے ساتھ ہے۔
بھارتی ویب سائٹ دی وائر کے مدیر سدھارتھ وردراجن نے اس مکالمے کو فرضی قرار دیتے ہوئے تنقید کی کہ میڈیا اسے ایسے پیش کر رہا ہے جیسے مودی نے واقعی وفات پا چکے سوامی سے بات کی ہو۔
کانگریس سے وابستہ رہنما سرینواس بی وی نے بھی سوال اٹھایا کہ مصنوعی ذہانت کو سائنسی اور سماجی ترقی کے بجائے مودی کی تعریف کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
