سبی وگردونواح میں شدید گرمی کی لہر برقرار
سبی: سبی وگردونواح میں شدید گرمی کی لہر برقرار، شہر سنسان ریلوے کالونی آلہ آباد غریب آبا د سمیت کئی علاقوں میں پینے کا صاف پانی نایاب کئی علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگے عوام بدبو دار پانی پینے پر مجبورہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سبی وگردونواح میں ماہ جون نے اپنا اثر دیکھانا شروع کردی شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے سے شہری مشکلات کا شکار ہونے شہر سنساں ہوگیا شدید گرمی کے باوجود سبی میں سرکاری نلکوں سے آنے والا پانی نایاب ہوگیا جس کی وجہ سے ریلوے کالونی الہ آباد غریب آباد سمیت کئی علاقے کربلا کا منظر پیش کرنے لگے جبکہ کئی کئی دن انتظار کرنے کے بعد سرکاری نلکوں سے بدبو دار پانی کی وجہ سے شہر ی مہلک بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے کمشنر سبی ڈویژن سید آغا فیصل شاہ ، ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سبی کے مختلف علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کا نوٹس لے کر پینے کے صاف پانی کی تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جائے ۔