پاکستان نیول اکیڈمی میں 113ویں مڈ شپ مین، پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد
اسلام آباد : پاکستان نیول اکیڈمی میں 113ویں مڈ شپ مین اور 22ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل آصف خالق نے پریڈ سے خطاب بھی کیا۔ مہمان خصوصی نے کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔پاکستان نیول اکیڈمی میں 113ویں مڈشپ مین اور 22ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے. نیول اکیڈمی آمد پر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل آصف خالق نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت, جدید ٹیکنالوجی کا حصول اور جیو اسٹریٹجک صورتحال سے ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور آرٹیکل 370 کا خاتمہ انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے۔ ہمارے مشرقی ہمسائے کی غیر ذمہ دارانہ کاروائیاں خطے کے امن اورعالمی استحکام کے لئے خطرہ ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاسنگ آوٹ پریڈ میں 165 افسران نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ مڈ شپ مین عبدالرحمان نے اعزازی شمشیر حاصل کی. مہمان خصوصی نے کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔