لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا سے بچنے کیلئے ماسک، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلہ ضروری ہے، دکاندار 'نو ماسک، نو سروس' کی پالیسی پر عمل کریں تو کورونا کا پھیلاو کم ہوگا۔
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کے حوالے سے لاہور پولیس کے ایک ہزار افسران واہلکارہائیکورٹ کے اطراف تعینات ہیں ،راناثنا اللہ کوپولیس نے ریگل چوک پرروک لیا۔
کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے کے کپتان کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ جاری کر تے ہوئے بتایا ہے کہ جہا ز کے کپتان نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایات پر عمل نہیں کیا ۔