• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

طیارہ حادثہ،جہا ز کے کپتان نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایات پر عمل نہیں کیا، رپورٹ جاری

web desk by web desk
June 3, 2020
in اہم خبریں, پاکستان
0
طیارہ حادثہ،جہا ز کے کپتان نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایات پر عمل نہیں کیا، رپورٹ جاری

کراچی:  سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے کے کپتان کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ جاری کر تے ہوئے بتایا ہے کہ جہا ز کے کپتان نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایات پر عمل نہیں کیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے بدقسمت طیارے کے کپتان کی خلاف ورزیوں سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رپورٹ جاری کی جس سے متعلق ایک خط ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن افتخار احمد کی جانب سے پی آئی اے کے شعبہ سیفٹی کے جنرل مینیجر کو لکھا گیا۔خط میں بتایا گیا کہ ائیر ٹریفک کنٹرولر لینڈنگ سے متعلق کپتان کو ہدایت دیتا رہا لیکن کپتان نے عملدرآمد نہیں کیا۔طیارہ کنٹرول زون اپروچ پوائنٹ پر تھا تو طیارے کی بلندی زیادہ تھی، کنٹرولر نے کپتان کو وارننگ دی کہ بلندی زیادہ ہے۔ خط میں بتایا گیا کہ طیارہ 7 ناٹیکل میل پر تھا تو طیارے کی اونچائی 5200 فٹ تھی، لینڈنگ کے وقت طیارے کی بلندی مقررہ حد سے زیادہ تھی حالانکہ کنٹرولر نے دو مرتبہ کپتان کو ہدایت کی طیارے کو بائیں جانب 180 ڈگری پر لے جائیں تاکہ اونچائی کنٹرول ہو سکے مگر کپتان نے ائیر کنٹرولر کی ہدایت کو نظر انداز کر دیا۔کپتان کو ہدایت دی گئی کہ اپروچ کے لیے طیارے کو مطلوبہ بلندی تک لیکر ا?ئیں، جب طیارے کی اونچائی3500 سو فٹ تھی تو طیارہ چار ناٹیکل 1300 فٹ پر آ گیا چنانچہ اترنے کی رفتار 250 ناٹ سے زیادہ تھی جو لینڈنگ کے لیے درکار مطلوبہ رفتار سے زیادہ تھی۔

Previous Post

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی میاں جمشیدکورونا کے باعث انتقال کر گئے

Next Post

شمالی وزیرستان‘ مدرسے کی چھت گرنے سے7 بچے جاں بحق‘ 13 زخمی

Next Post
شمالی وزیرستان‘ مدرسے کی چھت گرنے سے7 بچے جاں بحق‘  13  زخمی

شمالی وزیرستان‘ مدرسے کی چھت گرنے سے7 بچے جاں بحق‘ 13 زخمی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.