عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کی وجہ سے وفاقی حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں فی لیٹر 20 روپے جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 3 نوجوان شہید ہوگئے اس طرح صرف رواں ماہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 21 ہوگئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت وفاقی حکومت کی کورونا سے نمٹنے کے بجائے ہرڈ امیونٹی کی تباہی کن پالیسی کو بھگت رہا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نالائق، نااہل اور نا سمجھ ہے اس لئے اب ہم کورونا سے اپیل کرتے ہیں ہمارے حال پر رحم کرے۔