رولیکس پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ 28 اکتوبر سے 3نومبر تک فرانسیسی دارلحکومت پیرس میں کھیلا جائیگا

0 37

پیرس:  رولیکس پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ 28 اکتوبر سے 3نومبر تک فرانسیسی دارلحکومت پیرس میں کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مرد کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے میدان میں اترینگے ،ایونٹ میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلزکے مقابلے شامل ہیں۔ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ انڈور پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں روس کے کھلاڑی کیرن خچانوف اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں امریکا کے راجیو رام اور انکے ہسپانوی جوڑی دار مارشل گرانولرز ٹائٹل کا دفاع کرینگے۔ 28 اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ سات روز جاری رہنے کے بعد 3 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.