پاکستان اور چین کے پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے پاکستان کی مارکیٹ کیلئے مکمل بزنس سولوشن یونٹ کااجراء
کو ئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون اور نجی کاروباری ادارے کے نمائندے مرزا شاہنواز آغا کے درمیان گزشتہ روز وڈیو کانفرنس ہوئی جس میں بلوچستان میں سر مایہ کاری کے مواقعوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ کیال کیا گیا، مرزا شاہنواز آغا نے اس موقع پر بتایا کہ پاکستان اور چین کے پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے پاکستان کی مارکیٹ کیلئے مکمل بزنس سولوشن یونٹ(Complete Business Solution Unit) کااجراء کیا جا رہا ہے ،انکا ادارہ وفاقی حکومت کی مدد سے اس اقدام کو بلوچستان میں میں متعارف کروا رہا ہے،پروگرام کا مقصد صوبے سے بیروزگاری اور غربت کے خاتمے میں مدد فراہم کرنا ہے، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت کئی اقدامات کر رہی ہے، جس میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ سر فہرست ہے ، ہم سرمایہ کاروں اور کافروباری طبقے کو صوبے میںکاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے مدد فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ آسانی کیساتھ اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں۔ بزنس سولوشن یونٹ یقیناً کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میںمددگافر ثابت ہوگا۔