بلاول بھٹو کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، مزاج پرسی کی اور صحت سے متعلق دریافت کیا

0 34

لاہور :  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے ان کی مزاج پرسی کی اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا،بلاول بھٹو زرداری کی شہباز شریف کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔دونوں رہنماؤں کا ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال۔شہباز شریف نے مزاج پرسی اور نیک تمناؤں پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے ان کے والد کی صحت کے حوالے سے بھی دریافت کیا،دونوں رہنماؤں کی ملک کو درپیش صورتحال پر کل جماعتی کانفرنس (اے۔پی۔سی) بلانے پر مشاورت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.