صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں ایک نشست زیر صدارت چیئرمین کمیٹی ماجبین شیران منعقدہوئی
کوئٹہ25اکتوبر:۔بلوچستان صوبائی بائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں ایک نشست زیر صدارت چیئرمین کمیٹی ماجبین شیران منعقدہوئی۔جس میں ارکان کمیٹی شکیلہ نوید قاضی ، میر اسد بلوچ ثناء اللہ بلوچ ، نصراللہ زیر ے اور دنیش کمار شریک ہوئے۔ کمیٹی نے بلوچستان یونیورسٹی سے متعلق کیس کی تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور متاثرین سے متعلق کچھ غور طلب مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ایک دفعہ پھر متاثرین سے التجا کی کہ وہ اس سلسلے میں کمیٹی سے اپنی تعاون کو یقینی بنائیں اور اپنے ساتھ ہونے والے ناخوشگوار واقعات کا تفصیل تحریری طور پر کمیٹی کے روبرو پیش کریں تاکہ کمیٹی کو تحقیقات کرنے اور اپنی سفارشات مرتب کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ ہو سول سوسائٹی طلباء تنظیموں اور یونیورسٹی اسٹاف سے ایک بار پھر اپیل کرتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں آگے بڑھ کر کمیٹی سے اپنی مکمل تعاون کو یقینی بنائیں۔ کمیٹی یقین دلاتی ہے کہ ایسے تمام افراد جو کمیٹی کے سامنے پیش ہو یا کوئی شہادت سامنے لائے ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گیتا کہ کمیٹی ایک جامع سفارشات پر مبنی رپورٹ اسمبلی میں پیش کرسکیں۔کمیٹی نے واضح کی کہ ہر عام و خاص کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں وہ آئیں اور تحریرا کمیٹی کو آگاہی دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے ان غیور غیرت مندوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو کمیٹی سے تعاون کر رہے ہیں کمیٹی ارکان نے یقین دلایا کہ کسی بھی فرد کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی انہوں نے واضح کیا کہ جو افراد اس واقعے میں ملوث انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔اس لیے کمیٹی کی کوشش ہوگی کہ مسئلے کی تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے تمام فریقین کو سن کر اپنی سفارشات مرتب کرے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔کمیٹی کی اگلی نشست 28 اکتوبر بروز پیر ایک بجے دن اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگی۔