صوبائی حکومت نے محکمہ لائیو اسٹاک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے

0 31

کوئٹہ 25اکتوبر :۔صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ برائے لائیوا سٹا ک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے محکمہ لائیو اسٹاک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے محکمہ لائیو اسٹاک کو ایک منافع بخش شعبہ بنا ئیں گے تاکہ صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز سے بلوچستان لائیو اسٹاک ایکسپو 2019 کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ صوبے میں لائیواسٹاک کے حوالے سے ایک شاندار ایکسپو منعقد کیا جارہا ہے جس میں ملکی اورغیر ملکی تاجر مالدار اور خاص کر ہمسایہ ممالک سے بڑی تعداد میں تاجر اور مختلف شعبوں کے لوگ شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ بہت سے ملکی اور غیر ملکی ریسرچرز نے بلوچستان کو لائیو اسٹاک کے لئے ایک اہم اور موزوں صوبہ قرار دیا ہے کیونکہ یہاں بے شمار چراگائیں ہیں جوکہ حیوانات کے لیے ضروری ہیں صوبائی مشیر نے کہا کہ آج کل گوشت چمڑا اور وون کا ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اگر ہم لائیو اسٹاک کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حیوانات کے مختلف برانڈز متعارف کرایا جائے اور ان کے فوڈز اور میڈیسن مہیاء کیا جائے صوبے کے علاؤہ ملکی معیشت میں بھی ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے صوبائی مشیر نے کہا کہ آنے والے ایکسپو سے پبلک اور پرائیویٹ دونوں سیکٹرز اعتماد بڑھ جائیں گے جس سے صوبے کے چھوٹے مالدار اور زمیندار بھی مستفید ہو نگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.