قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دَل کا حملہ باغات اور فصلیں تباہ
قلعہ عبداللہ : قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دَل کا حملہ باغات اور فصلیں تباہ،محکمہ زراعت کی پراسرار خاموشی کے بعد زمینداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت مختلف اشیاء جلاکر ٹڈی کوبھگایا ۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز قلعہ عبداللہ اور تحصیل گلستان کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر سے ٹڈی دَل نے حملہ کیااور اس کے نتیجے میں انگور،سیب اور خرمانی کے باغات اور دیگر کھڑی فصلوں کے تباہ کیا ،محکمہ زراعت کی پراسرار خاموشی کے بعد زمینداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی کو بھگانے کیلئے باغات اور فصلوں میں مختلف اشیاء جلائے اور اس کیساتھ پٹاخے وغیرہ بھی چلائے ،گزشتہ روز لکڑیاں ،کپڑے اور دیگر اشیاء جلانے سے علاقے میں دھویں کے بادل چھاگئے مقامی زمینداروں کے مطابق انہوں نے صورتحال سے محکمہ زراعت کوآگاہ کیا ہے مگر انہوں نے سوائے چند علاقوںکے متاثرہ علاقوںمیں ٹڈی مارنے کیلئے کوئی سپرے وغیرہ نہیں کرایا ہے جس سے انہیں بھاری نقصان پہنچاہے انہوں نے اعلی حکام سے فوری طور پر علاقے میں بڑے پیمانے پر سپرے شروع کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔