مون سون بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلابی پانی سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات ہماری ذمے داری ہے
سبی: ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلابی پانی سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات ہماری ذمے داری ہے تمام محکموں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات بروقت مکمل کریں غفلت ولاپرائی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی صحافی عوام کو شعور وآگاہی کے لئے قلم کاغذ اور کیمر ہ کا درست اوربروقت استعمال یقینی بنائیں مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت سمیت تمام محکموں کے ملازمین اپنی اپنی ذمے داریوں کو احساس کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سبی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید طاہر علی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہا کہ محکمہ ایری گیشن ، بی اینڈ آر کی مشاروت کے بعد ہمیں علم ہوا ہے کہ سبی لہڑی بختیار آباد تلی بکھڑا سمیت چھ مقامات پر بندات کمزور ہے جن کو پختہ کرنے کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے پی ڈی ایم سے مکمل رابط میں ہے تاکہ فنڈز کی دستیابی کے بعد بندات کو پختہ کیا جاسکے انہوں نے بتایا کہ مون سون بارشوں کے بعد ہرنائی ودیگر علاقوں سے سیلابی پانی ناڑی گاج تلی ندی سمیت مختلف ضلع بھر کی ندی نالوں میں آتا ہے جو سیلابی صورت اختیار کرکے نقصان دیتا ہے ہمیں سیلابی پانی کے نقصانات سے بچانا ہے جس کے لئے ہم پہلے ہی اپنی جانب سے تیاریاں مکمل کرلیں ایمرجنسی کی صورت حال میںہمیں اپنی ذمے داریاں کو پوری طرح سرانجام دینا ہوگاایف سی پولیس لیویز محکمہ صحت ، پی پی ایچ آئی ایری گیش، ایم ایم ڈی واپڈا میونسپل کمیٹی بی اینڈآر سی اینڈ ڈبلیو سمیت تمام محکموں اپنے حفاظتی سامان کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کو مکمل تیار رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کر بروقت مقابلہ کیا جاسکے لائیواسٹا ک کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیلاب کے دوران ضلع بھر کے جانوروں کو محفوظ مقامات اور ان کے علاج معالجے کے لئے اپنی ٹیمیں تیار رکھے موبائل وٹنری ہسپتال کا بھی انتظامات مکمل رکھے جبکہ محکمہ زراعت زمینداروں کو آگہی فراہم کرے کہ سیلاب کے دوران فصلات کو محفوظ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کی ذمے داری ہے کہ وہ سیلابی صورت حال میں اپنی رہنمائی کے ساتھ ساتھ افوا پھیلانے والوں کی نشاندہی کرکے اس کا تدراک ممکن بنائے تاکہ عوام سمیت ضلعی انتظامیہ کی افوا کا شکار نہ ہو انہوں نے محکمہ صحت کو بھی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر زپیرامیڈیکل اسٹاف ادویات کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جبکہ کرروناائرس کی موجودگی میں سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بھی اقدامات یقینی بنائیں بندات کی پختگی اور مرمت کے لئے ٹریکٹر کا انتظام فوری طور پر بروقت کیا جائے واپڈا بجلی کی سپلائی کو بحال رکھنے کرنٹ کے واقعات کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدامات کرے تاکہ جانی نقصانات سے بچا جاسکے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں سیلابی صورت حال کو مانیٹر نگ کرنے کے لئے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جس میں ضلع بھر کے محکموں پولیس ایف سی لیویز میڈیا کے نمائندگاں کی موجودگی یقینی بنائیں گے مقامی صحافی اپنے فرائض کی بہتر انداز میں ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے قلم کاغذ اور کیمرہ کا استعمال عوام کو شعور وآگہی کے لئے استعمال میں لاکر ہمارا ساتھ دیں ۔