جولائی اوراگست میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ، ڈاکٹرز نے اہم مشورہ دے دیا

0 29

لاہور: پاکستان میں جولائی اوراگست میں کورونا مریضوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا کو دوا نہیں احتیاطی تدابیر سے شکست دی جاسکتی ہے، عوام نے احتیاط نہ برتی تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق جولائی اور اگست میں مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر عوام نے احتیاط نہ برتی توبڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وائس چیئرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پروفیسر اسد اسلم قومی ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ عالمی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو ادویات کے بجائے صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کی شکست دی جاسکتی ہے۔ماہر متعدی امراض ترکی میموریل ہسپتال کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے کہا ہے کہ پلازمہ، ڈیکسامیتھاسون اور ایکٹمرا کورونا وائرس کا علاج نہیں بلکہ صرف مریض کی حالت مزید بگڑنے سے روکنے میں مدد کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.